لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس ریٹس میں ترمیم اور لوکل گورنمنٹ کی جانب سے نگران صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعدپنجاب اربن پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958کے تحت کیٹگریز متعارف کروانے کے عمل سے کاروباری برادری سخت پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل یونٹس کے دفاتر پر ٹیکس عائد کردیا بلکہ انہیں کمرشل ایریا کی کیٹگری میں بھی شامل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر پہلے ہی بہت سے ٹیکس اور ڈیوٹیاں عائدہیںمگر اس کے لیے 5 اپریل کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لینا ہوگا۔
ٹیکس دہندگان پر بوجھ زیادہ ہے، 5 اپریل کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے: لاہور چیمبر
May 18, 2013