سمن آباد میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری سراپا احتجاج

May 18, 2013

لاہور(نامہ نگار) سمن آباد کے علاقہ این بلاک سے چوروں نے شاہراہ قائداعظم کے تاجر سید ابرار حسین شاہ کے گھر کے تالے توڑ کر 2013 ماڈل موٹرسائیکل ایل ای پی 1414 چوری کرلی۔ علاقہ میں دو ماہ کے دوران موٹرسائیکل چوری کی سات وارداتوں پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ اہل علاقہ کے مطابق علاقہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ پولیس چوروں کے خلاف عملاً کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ یوں لگتا ہے کہ پولیس نے یہ علاقہ ڈاکوﺅں اور چوروں کو ٹھیکے پر دے دیاہے۔ اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں اور چوروں کا سراغ لگا کر موٹرسائیکلیں برآمد کرائی جائیں جبکہ پولیس گشت بڑھایا جائے۔

مزیدخبریں