سری نگر (اے پی پی) بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی نام نہاد اسمبلی کے بھارت نواز ارکان پر مشتمل وفد کو خیر سگالی کے طور پر دورہ پاکستان پر بھیجنے کی تجویز کی منظوری دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پریس کی رپوٹوں میںکہا گیا ہے کہ چند ماہ قبل نام نہاد قانون ساز کونسل کے چیئرمین امریت ملہوتھرا اور نام نہاد قانون ساز اسمبلی کے اس وقت کے سپیکر محمد اکبر لون نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ایک تجویز ارسال کی تھی جس میں ایک خیر سگالی وفد پاکستان بھیجنے کی تجویز دی گئی تھی جسے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے منظور ی کے لیے نئی دلی بھیجا تھا۔ رپورٹوں میںکہا گیا کہ نئی دلی نے یہ تجویز منظور کر لی ہے۔