ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہونے والے ملاقات ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی جنرل اشفاق پرویزکیانی اورنوازشریف کے درمیان ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اوردونوں نے دوپہرکا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا ملاقات میں ملکی صورتحال،سیکیورٹی اموراورخطے میں امن وامان کے حوالے سے اہم معاملات پربات چیت کی گئی۔ اس دوران غیرملکی سیکیورٹی اوردہشتگردی سمیت فاٹا کی صورتحال پربھی آرمی چیف نے بریفنگ دی ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بھی شریک تھے۔ دوسری جانب میاں نوازشریف نے صدرزرداری کی جانب سے دی جانے والی ظہرانے کی دعوت بھی قبول کرلی.نون لیگ کے سربراہ بائیس مئی کوچینی وزیراعظم کے اعزازیہ میں بھی شریک ہونگے۔
میاں نوازشریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے ملاقات کی،جس میں ملکی اوربین الاقوامی صورتحال سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا.
May 18, 2013 | 20:27