الیکشن کمیشن کے مطابق اقلیتی اورخواتین امیدواروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیس مئی تک صوبائی الیکشن کمیشن کوانتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں عام انتخابات میں جنرل نشستوں پرکامیاب امیدواروں کوانتخابی اخراجات کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کرانی کی ہدایت کی گئی ہےالیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے کامیاب امیدوارکا نام گزٹ نوٹیفیکیشن میں شامل نہیں کیا جائے گا.