لاہورمیں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب اور برطانوی سفیر کے درمیان برطانوی ادارے ڈیفڈ کے تعاون سے جاری منصوبوں پربھی بات چیت کی گئی نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی کاکہنا تھاکہ برطانیہ پاکستان کااہم تجارتی پارٹنرہےاورتعلیم صحت اوردیگرشعبوں کی بہتری میں برطانیہ کا کردارقابل تحسیبن ہےنگران وزیراعلیٰ نے برطانوی ادارے ڈیفڈ کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈیفڈ کے اشتراک سے جاری منصوبے کامیابی سے جاری ہیں برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اورپاکستان میں جمہوریت کے استحکام کا خواہاں ہےانہوں نےپاکستان کی تعمیروترقی میں برطانیہ کی جانب سے تعاون کےعزم کا اعادہ کیا.
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا.
May 18, 2013 | 20:58