جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی کورٹ کے سابق پراسیکیوٹرسید طیب کی معذرت کے بعد حکومت کی جانب سے نئے مقررکردہ پبلک پراسیکیوٹرعامرندیم تابش عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر کی جانب سے الیاس صدیقی ایڈووکیٹ حاضرہوئے پبلک پراسیکیوٹرعامرندیم تابش نے درخواست کی کہ انہیں آج ہی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے لہذاٰ عدالت انہیں کیس کی تیاری کا موقع فراہم کرے،جس پرکیس کی سماعت بائیس مئی تک ملتوی کردی گئی، بعدازاں پراسیکیوٹرعامرندیم تابش نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کیس کے مدعی اسلم گھمن کا کیس سے دستبرداری کا بیان ابھی تک میڈیا پرہی آیا ہے جب وہ عدالت میں پیش ہوکربیان دیں گے تو پھردیکھا جائے گا،زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔