اسلام آباد(ثناء نیوز)سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر نے کہا کہ کانگریس کے دور میں بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا اور نریندر مودی کشمیر اور سیاچن سمیت ایل او سی پر جارحانہ رویہ اختیار کر سکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی اتنی بڑی کامیابی کے بعد نریندر مودی مضبوط لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں ۔