بینظیر بھٹو قتل کیس، پراسیکیوٹر پھر پیش نہ ہوئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طلبی

راولپنڈی ( اے این این) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ ہفتہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر پیش نہ ہوئے۔ گزشتہ کئی سماعتوں کے دوران کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وکیل استغاثہ کو آئندہ سماعت پر حاضری کا پابند کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی کے جج نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ کیس میں ایف آئی اے کے وکیل استغاثہ جان کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ کئی سماعتوں پر پیش نہیں ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...