خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کے والد ٹیکسی ڈرائیور غلام رسول شاہ کو قتل کردیا۔ ورثاء کی پولیس کے خلاف نعرے بازی۔ نواحی گائوں سالار سیداں کے ٹیکسی ڈرائیور غلام رسول شاہ گائوں سے اپنے بیٹے وقاص کے ہمراہ اپنی گاڑی نمبریLEE8028 پر شہرآرہے تھے کہ نہر میاں علی ڈوگراں پر دو مسلح ڈاکوئوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی گاڑی بھگانے پر ڈاکوئوں نے اس پر فائرنگ کردی جس پر غلام رسول شاہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اس کے ورثاء اور شہری اکٹھے ہوگئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔اعلیٰ حکام کھوجیوں اور سراغرساں کتوں کی مدد سے ڈاکوئوں کی تلاش کی جارہی ہے۔
خانقاہ ڈوگراں: نہ رُکنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، کانسٹیبل کا والد ٹیکسی ڈرائیور قتل
May 18, 2014