میڈیا گروپس کی لڑائی سے جمہوری آزادی کو خطرہ ہے: بلاول

کراچی (آئی این پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا گروپس کی لڑائیوں سے سخت جدوجہد سے حاصل کی گئی جمہوری آزادی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں میڈیا گروپس کی آپس کی لڑائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا گروپس کے درمیان شدید لڑائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان سے سخت جدوجہد سے حاصل کی گئی جمہوری آزادی کو ان لڑائیوں سے خطرہ ہے، ایسی صورتحال سے پاکستانی میڈیا کی آدم خوری کا تاثر مل رہا ہے۔ میڈیا گروپوں کی لڑائی سے لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو کھانے پر تلے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن