گستاخانہ پروگرام پر پیمرا جیو کیخلاف ازخود کارروائی کرسکتا ہے: اسرار عباسی

May 18, 2014

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر کے سابق ڈپٹی سپیکر اور پیمرا کے رکن راجہ اسرار احمد عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گستاخانہ پروگرام نشر کرنے کے بعد اب جیو کے خلاف پیمرا میں دو کیس آگئے ہیں۔ گستاخانہ پروگرام کے خلاف آٹھ ہزار شکایات آئی ہیں اس پر پیمرا ازخود کارروائی کرسکتی ہے۔ 20 مئی کو پیمرا اجلاس میں توہین اہل بیت کا معاملہ رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جیو کا پانچواں چینل عدالتی حکم کے باوجود پیمرا اتھارٹی کی منظوری تک غیر قانونی ہوگا۔ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اپنے جذبات کے مطابق اپنا قانون بنائے اور خود فیصلہ کرے۔

مزیدخبریں