لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے فصل خریف 2015کے لیے صوبہ بھر میںکوآپریٹو ساٹیز کے ذریعے پیداواری قرضہ جات کا اجراء جاری ہے۔ اس فصل کے لیے بینک نے 2500ملین روپے کا ہدف مقرر کیا ۔ یہ قرضہ جات30جون تک جاری کئے جائیں۔ بینک نے سال2014-15کے لیے11ارب روپے سے زائد قرضوں کے اجراء کا ہدف مقرر کیا ۔ انہوں نے امداد باہمی اوربینک سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور صوبائی بالخصوص غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کے کام کو ہدف کے مطابق مکمل کریں۔
کوآپریٹو بینک کی جانب سے فصل خریف کیلئے قرضوں کا اجراء
May 18, 2015