کراچی(آن لائن) سٹیل مل کے افسران نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا جس کے تحت پلانٹ ،پریس کلب اورپارلیمنٹ کے سامنے بڑے مظاہرے کیے جائیں۔ مظاہروں کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کو خطوط لکھے جائیں گے، پارلیمنٹ کے ارکان کو افسران کے مطالبات سے آگاہ کیا جائے اور انتظامیہ پاکستان اسٹیل سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ حکومت کے سامنے افسران کا کیس پیش کرے۔