وکلاءنے جمہوریت کے تسلسل کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا: گورنر پنجاب

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وکلاءنے ہمیشہ جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے ہراول دستے کا کام سر انجام دیتے رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت کا وکلاءبرادری پر اعتماد اس بات کی بھی واضح مثال ہے کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کی وکلاءبرادری سے جماعت کے ایک ورکر کو ملک کے سب سے بڑے صوبے کا آئینی عہدہ دیا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 17رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد علی گیلانی نے کی۔ بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاﺅس لاہور میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔دریں اثنا، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گذشتہ رات شاد باغ لاہور میں آتشزدگی کے واقعے میں بچوں کی ہلاکت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  اور راجن پور میں قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے کا ہدف 100فیصد حاصل کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن