متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قبضے کا نوٹس، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور( نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے ملاقات کی، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی، بورڈ کی زمین واگزار کرانے میں وفاق مدد کرے گا، وزیراعظم نے ہندو اور سکھ برادری اور ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہندوئوں اور سکھ برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، وزیراعظم نے لاہور میں سکھوں کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی، جبکہ بلوچستان میں ہندوئوں کے مندر میں اضافی کمروں کی تعمیر کی بھی ہدایت کی گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں مزید رہائشی کمرے بنائے جائیں سکھ یاتریوں کو بہترین رہائشی سہولتیں دی جائیں۔ آئی این پی کے مطابق وزیراعظم نے کرپشن کے خاتمے ، اقلیتوں کی خدمات اور متروکہ وقف بورڈ کی آمدنی بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو اپنے مشن کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ملک میں تمام اقلیتوں کی بے مثال خدمات کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...