اورکزئی میں چھت، چترال میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق

ہنگو + پشاور (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل اورکزئی ایجنسی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ سنٹرل اورکزئی ایجنسی کے علاقہ خوثہ میلہ میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث قادر خان کے مکان کی چھت گرنے سے اس کی اہلیہ،7سالہ بچی اور بھانجی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ لوگوں نے اپنے مدد اپ کے تحت نعشوں کو ملبے تلے سے نکالااورکزئی ایجنسی میں گزشتہ روز شدید ژالہ باری کے باعث گندم، مکئی کی فصلیں تباہ ہوگئیں اور باغات کوشدید نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اتنی شدید ژالہ باری ہوئے کہ گزشتہ 50سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا شدید ژالہ باری کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا۔ این این آئی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ تک اسلام آباد، فاٹا، ملاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیںکہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھر چترال میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ چترال کی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کی مدد کی ہدایت کردی۔ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ششی کوہ میں پیش آیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...