اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)’’معصوم لوگوں کے قتل عام‘‘ کے عنوان سے سیمینار اور تصاویر کی نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیر سردار آصف احمد علی کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے محبت کے زمزمے پھوٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن پہلی بار وہ اچھے لگے، سچ بات کہنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔کبھی کبھی ہم پر بھی سچ بولنے پر کفر کے فتوے لگتے تھے۔ اﷲ نہ کرے پرویز رشید بھی ان کفر کے فتوؤں کی زد میں آجائیں۔