پشاور میں سرچ آپریشن، 4 افغان باشندوں سمیت 72 مشتبہ افرا دگرفتار

May 18, 2015

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز یکہ توت اور خیبر سپر مارکیٹ کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 6 پستول، 3 شارٹ مشین گنز، ایک ریپیٹر اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔

مزیدخبریں