بھارت کا منگولیا کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرض کا اعلان

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے منگولیا کے سرکاری دورے پر منگولیا کیلئے آسان شرائط پر ایک ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسکے علاوہ دونوں ممالک نے کئی شعبوں میں تعاون کے 13 معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منگولیا کی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بودھ مذہب اور جمہوریت کے ذریعے ایشیا میں امن، خیرسگالی اور ہم آہنگی قائم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ منگولیا دنیا میں جمہوریت کی نئی روشنی سے عبارت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...