ماسکو (نیٹ نیوز) 62 سالہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز سوچی میں آئس ہاکی کے ایک میچ میں 8 گول کئے۔ ولادیمیر پیوٹن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 6 - 18 کے واضح فرق سے فتح یاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدیف بھی میچ کو دیکھنے کے لئے موجود تھے۔بی بی سی کے مطابق پیوٹن جوڈو کراٹے کے بھی شوقین ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں آئس ہاکی بھی کھیلنی شروع کی ہے۔ روسی صدر کی آئس ہاکی کے میدان میں کارکردگی کی سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث جاری ہے۔ سوچی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا انعقاد دوسری جنگِ عظیم کی جیت کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔