کراچی(نوائے وقت نیوز) کراچی کے سانحہ کراچی کے بعد قریبی عمارتوں سے حراست میں لئے گئے 2 چوکیداروں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے جس کے مطابق 8 دہشتگرد بس میں فائرنگ کرنے کے بعد 2 مختلف راستوں پر فرار ہوگئے۔ سانحہ کے بعد پولیس نے قریب کی عمارتوں کے 2 چوکیداروں عبدالرحمان اور عبدالستار کو حراست میں لیا تھا۔ تفتیشی حکام کے ذرائع کے مطابق دونوں چوکیداروں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس کے مطابق 8 دہشتگردوں نے بس پر حملہ کیا۔ دہشتگرد بس میں فائرنگ کے بعد 2 مختلف راستوں پر فرار ہوگئے۔ 4 دہشتگرد سہراب گوٹھ اور 4 مدارس چوک کی طرف گئے۔ بیان میں چوکیداروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دو دہشت گردوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ دہشتگردوں کے کچھ ساتھی نزدیک ہی ایک کار میں بھی موجود تھے۔