لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی جانیوالی خصوصی 34 رکنی کمیٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2014-15ءکےلئے مختلف فیسوں میں اضافہ کی سفارشات منظور کرتے ہوئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ہے۔ سمری میں انکشاف ہوا ہے موٹر سائیکل کے لائف ٹائم ٹوکن کو 1200 سے بڑھا کر دو ہزار‘ موٹر کار 1000 سی سی کے لائف ٹائم ٹوکن فیس میں بھی 75 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 17 ہزار 500 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں حکومت پنجاب نے کاٹن فیس کی مد میں 100 فیصد اور کرکٹ کلبوں پر 16 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو سالانہ 5 ارب کے قریب آمدنی ہوگی۔ ذرائع نے بتایا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میںصوبہ بھر میں کرکٹ کلبز ‘ بلیرڈ گیمرز اور دیگر کلبوں پر 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کےلئے پارلمینٹرین افیئر کمیٹی کو سفارشات بھجوائی ہیں جس کے بارے میں خیال ہے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مذکورہ سفارشات منظور کر لی جائیں گی۔
ٹوکن ٹیکس
گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے، کرکٹ کلبوں، بلیئرڈ گیمز پر سیلز ٹیکس کی تجویز
May 18, 2015