لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی پی نے پارلیمان کو بچایا، چودھری نثار اپنے گھر کی فکر کریں، انکا خواب کل پورا ہوا نہ آج ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کائرہ نے کہا کہ پنجاب کے کارکن ترقیاتی کام نہ ہونے پر ناراض ہیں۔ مفاہمتی پالیسی سے پی پی کو نقصان اور ملک کو فائدہ ہوا۔ وہ سیاست نہیں کرنا چاہتے جو مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ کو تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔ حکومت قومی ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرائے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ جوڈیشل کمشن میں پی پی کی طرف سے اعتزاز احسن پیش ہو رہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ