اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا مدارس کے بارے میں بیان ناقابل قبول ہے۔ بیان پر اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور مسلم لیگ کی ایسی سوچ سامنے نہیں آئی۔ یہ انفرادی سوچ ہے، پرویز رشید کے بیان پر ملک بھر سے ردعمل آیا ہے اور ان کے بیان کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔
فضل الرحمن
مدارس کے بارے میں پرویز رشید کا بیان ناقابل قبول ہے، تحریک التوا جمع کرا دی: فضل الرحمن
May 18, 2015