پاکستان ہاکی لیگ قومی کھیل کا مستقبل روشن کر دے گی : شہباز سینئر

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئن شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ قومی کھیل کا مستقبل روشن کر دے گی۔ کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل ہو جائیں گے، کھلاڑیوں کے بیرون ملک لیگ سے زائد پیسے اپنی لیگ کھیل کر ملیں گے۔ پاکستان ہاکی لیگ قومی کھیل کو زندہ کرنے کے لئے کتنی ضروری ہے۔ جب تک اس کھیل میں قومی سطح پر پیسہ نہیں لایا جائے گا اس کو ترقی دینا ممکن نہیں ہے۔ پاکستان ہاکی لیگ میں ہم نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ پانچ پانچ سال کا کنٹریکٹ سائن کریں گے۔ لیگ سے پاکستانی آفیشلز جن میں امپائرز، ریفریز اور ٹیکنیکل سٹاف کو بھی فائدہ ہو گا۔ افسوس کہ گزشتہ سالوں میں پاکستان ہاکی پر وہ کام نہیں ہو سکا جو ہونا ضروری تھا۔ قومی کھیل میں پیسہ نہ ہونے کی بناء پر نئے کھلاڑی اس کھیل میں نہیں آ رہے ہیں۔ ہر ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو بھی ٹیموں کا حصہ بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...