ٹویٹرکا ایک ٹویٹ میں 140کریکٹرز کی حد میں نرمی لانے کا فیصلہ

لند ن (آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایک ٹویٹ میں 140 کریکٹرز کی حد میں نرمی لا رہی ہے اور اب ٹویٹ میں فوٹو اور کہانیوں کے لنکس کو شامل نہیں کرے گی۔بلومبرگ نے ٹویٹر کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس تبدیلی کا اطلاق دو ہفتوں میں ہو جائے گا۔تاہم بلومبرگ کی اس رپورٹ پر ٹویٹر نے تبصرہ نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ جنوری میں ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے کہا تھا کہ اس بارے میں سوچا جا رہا ہے کہ صارفین لمبی ٹویٹ کر سکیں۔اس وقت کسی کہانی کا لنک 140 میں سے 23 کریکٹرز لے لیتا ہے جس کے باعث صارفین کو ٹویٹ لکھنے میں مزید کم کریکٹرز دستیاب ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن