لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں کپاس کی ایک کروڑ 5 لاکھ گانٹھوں کا پیداواری ہدف مقرر کیا گیا۔ کاشتکار کپاس کی فی ایکڑ زیادہ اور منافع بخش پیداوار کے حصول کے لیے ناغوں کو بروقت پر کریں اور چھدرائی کے ذریعے پودوں کی سفارش کردہ تعداد کے حصول کو یقینی بنائیں۔