وزیراعلی پنجاب اسمبلی میں پہنچے تولیگی کارکنوں نے شیر آیا ،شیر آیا کے نعروں سے ان کا استقبال کیا.ایوان سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماضی کے منصوبوں میں جو ہوا اس کے ذمہ دارآمراورسیاسی قیادتیں تھیں.لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں این آئی سی ایل اسکینڈل اورزمینوں پرقبضے کرنے والوں کا حساب کیا جائے.انہوں نے کہا کہ جولوگ ترقی کا راستہ روکنا چاہتے قوم چوراہوں میں ان کے گریبان پکڑے گی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آر نوازشریف کےخلاف بنائے گئے ہیں.ہمارے منصوبے شفاف ہیں جوملک سے اندھیروں کوختم کردیں گے.انہوں نے کہا کہ ملک کوانہتربرسوں میں لوٹ کرکنگال کردیا گیا .شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب کا ایوان میں خطاب بھرپورسیاسی تھا.خادم اعلٰی نے صوبے میں گورنس کے حوالےسے اپوزیشن لیڈر کا موقف سننا بھی گوارا نہیں کیا.