مسلح ڈاکو تین گھروں سے لاکھوں روپے ،2700امریکی ڈالر، انعامی بانڈز، برطانوی پاﺅنڈز،600ریال، طلائی زیورات لوٹ کر فرار

May 18, 2017

راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) جڑواں شہروں مےں ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہری ملکی ، غےر ملکی کرنسی ، انعامی بانڈز ، طلائی زےورات ، گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں اور قےمتی اشےاءسےمحروم ہوگئے تھانہ صادق آباد کو صفدر نے بتایا کہ مےرے گھر مےںدو مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ہم سے دولاکھ 35ہزارروپے کی نقدی ،چھ عدد طلائی انگوٹھیاں اوربالےاں چھےن کرلے گئے تھانہ صدر بیرونی کومیجر برہان نے بتایا کہ نے بتایا کہ میری گاڑی سے بےگ چوری ہوگےا جس مےںنقدی ،لیپ ٹاپ ، شناختی کارڈ مےرا سروس کارڈ، اے ٹی اےم کارڈ موجود تھے تھانہ چونترہ کوبابر سہیل نے بتا یا کہ چارمسلح ڈاکو مجھ سے مےری گاڑی نمبرRF - 845 ، نقدی ، موبائل فون ، شناختی کارڈ چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ مورگاہ کو ممتاز محمد خان نے بتایا کہ چار مسلح ڈاکو میرے گھرداخل ہوکر اہلخانہ کو ےرغمال بنا کر اڑہائی لاکھ روپے کی نقدی ، دو ہزار سات سو امرےکی ڈالر ، پندرہ ہزار روپے مالےتی انعامی بانڈز ، دو ہزار برطانوی پاﺅنڈ،چھ سو رےال اور 30 تولہ وزنی طلائی زےورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ائر پورٹ کو شفقت سلےم نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوارڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر پرس اور موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کو افتخار علی نے بتایا کہ میری گاڑی میں رکھے نقدی اور پارچات چوری ہوگئے تھانہ سول لائن کو عقیل نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مےری ہمشےرہ سے گن پوائنٹ پر طلائی زےورات چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ چونترہ کو حذیفہ نے بتایا کہ دو مسلح ڈاکو میرے گھرمےں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر مدعی کی والدہ سے 80 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زےورات چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ ائر پورٹ کو محمد مسعودنے بتایا کہ مےرے پلاٹ سے اےنٹیں اورگارڈر چوری ہوگئے تھانہ رتہ امرال کو شاہدنے بتاےا کہ مدعی کی کارنمبرRIZ - 8848 چوری ہوگئی تھانہ ریس کورس کو خرم نے بتاےا کہ مےری کارنمبرEH - 311 چوری ہوگئی تھانہ سول لائن کو صداقت نے بتاےا کہ مےری کارنمبرDA - 097 چوری ہوگئی تھانہ ویسٹریج کو سعدیہ نے بتاےا کہ مےری کار نمبرRNC - 7645 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کوعابدنے بتاےا کہ مےری کارنمبرLEP - 9665 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو کرامت نے بتاےا کہ مےرا اپلائےڈ فارموٹرسائےکل چوری ہوگےاتھانہ آبپارہ کو علی امےن نے بتاےا کہ پرےڈ گراﺅنڈ مےں مےرا موٹر سائےکل نمبرALP - 464 چوری ہوگےا تھانہ شالےمار کو محمد فاروق نے بتاےا کہ اےف ٹےن مرکز مےں پلاٹ کے لےن دےن پر مجھے عبدالقدےر نے گےارہ لاکھ روپے کا چےک دےا جو ڈس آنر ہوگےا۔

مزیدخبریں