پیرس (آئی این پی)ٹینس کے ٹورنامنٹ فرینچ اوپن کی انتظامیہ نے دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ماریا شیراپووا کو ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب وہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔روس سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ ماریا شیراپووا کم ترین عالمی درجہ بندی پر ہونے کے باعث اس ٹورنامنٹ میں براہ راست انٹری حاصل نہیں کر پائی تھیں جس کی وجہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے جرم میں ان پر لگنے والی 15 ماہ کی پابندی تھی۔فرینچ ٹینس فیڈریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’انجری کے بعد واپسی کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے تو وائلڈ کارڈ انٹری ہے لیکن ڈوپنگ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد آنے والوں کے لیے وائلڈ کارڈ نہیں۔خیال رہے کہ ٹینس کے فرینچ اوپن مقابلوں کا آغاز 28 مئی سے ہو رہا ہے۔