لاہور (سٹاف رپورٹر)سول لائن پولیس نے روڈ بلاک،کار سرکار میں مداخلت کرنے ٹیچرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیامقدمہ اڑھائی سو سے زائد اساتذہ کے خلاف درج کیا گیا ہے مقدمہ میں اللہ بخش،طارق محمود،وحید مراد،حافظ عبدالناصر،حافظ محی الدین،رشید بھٹی،کاشف شہزاد،منیر چغتائی اور اشفاق نسیم سمیت دیگر اساتذہ کو نامزد بھی کیا گیا ہے مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔