مانچسٹر (عارف چودھری) برطانیہ میں پاکستانی نژاد عدیل اختر نے تاریخ رقم کردی۔ عدیل اختر بہترین اداکار کا برٹش اکیڈمی ٹیلیویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈ جیتنے والے پہلے غیرسفید فام اداکار بن گئے۔ عدیل اختر کو فلم ’’مرڈر بائے فادر‘‘ میں بہترین لیڈنگ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بافٹا ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں بہترین اداکار کیلئے عدیل اختر کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ عدیل اختر کا تعلق پاکستان سے ہے اور انکے والد ہجرت کرکے برطانیہ گئے تھے۔ عدیل اختر نے نوائے وقت کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دیا تھا اور اسکا صلہ بافٹا ایوارڈ کے نتیجے میں ملا۔
پاکستانی نژاد عدیل اختر نے تاریخ رقم کردی برٹش اکیڈمی ٹیلیویژن آرٹس ایوارڈ جیتنے والے پہلے غیرسفید فام اداکار بن گئے
May 18, 2017