لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ”نیو پاکستان کی پہچان“کے سلسلے میں لاہور ڈویژن پینٹنگز مقابلے سپورٹس کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ہوئے۔ جن میں ایک سو سے زیادہ مصوروں نے شرکت کی جن کی عمریں 18 سال سے 35 سال کے درمیان تھیں۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن زنیرہ سجاد نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن سمارہ شاہد اور تیسری پوزیشن صبا تنویر نے حاصل کی۔ پہلا انعام ڈیڑھ لاکھ، دوسرا ایک لاکھ اور تیسرا پچھتر ہزار روپے تھا۔ اس کے علاوہ حوصلہ افزائی کے دس انعامات بھی دئیے گئے جو دس، دس ہزار روپے مالیت کے تھے۔ حوصلہ افزائی کے انعامات حاصل کرنے والوں میں لالہ رخ، سعدیہ سبحان، مزمل راشد، شہزاد علی، نایاب رحمان، محمد ارشد روف، عروج عابد، سمیعہ مرزا شامل ہیں۔ ججز کے فرائض غلام مصطفی، پروفیسر بشیر احمد اورآمنہ پٹودی نے انجام دئیے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہدہ منظور اور ثمن رائے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر تھیں۔ پروگرام کی آرگنائزر تانیہ سہیل تھیں۔ شرکاءمیں خواجہ نذرالاسلام، مصباح شریف، سعید احمد خان اور مغیث بن عزیز شامل تھے۔
”نیو پاکستان کی پہچان“ کے سلسلہ میں پینٹنگز مقابلے، 100 سے زائد مصوروں نے شرکت کی
May 18, 2017