رےاض(آن لائن)سعودی عرب نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردو ںکی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں کہا تہران انسانیت کے خلاف جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپ عرب اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ دہشت گردی کی پشت پناہی کی ایرانی پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ایران اپنے مخصوص انقلابی نظریے کو اور انتہا پسندانہ طرز فکر کو دوسرے ملکوں کو درآمد کررہا ہے۔
سعودی عرب