انتخابات میں غیر ملکی مداخلت روکنا اختیار میں نہیں: برطانوی الیکٹورل کمشن

لندن (بی بی سی)برطانوی انتخابات کے ذمہ دار ادارے الیکٹورل کمشن کا کہنا ہے کہ 8جون کوانتخابات پر اثرانداز ہونے کی غیر ملکی کوششوں کو روکنے کا ان کے پاس اختیار نہیں ہے۔الیکٹورل کمشن کا موقف ان تحفظات کے بعد سامنے آیا ہے کہ کئی غیرملکی کمپنیاں اثرانداز ہونے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ یہ کمپنیاں سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کا 'ایڈوانس ڈیٹا تجزیہ' کر کے ووٹرز کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس تک رسائی حاصل کر رہی ہیں۔بی بی سی اردو کی جانب سے برطانوی الیکٹورل کمشن کو بھجوائے گئے سوالات کے جواب میں الیکٹورل کمشن کے ابلاغ عامہ کے شعبے کے سربراہ بن ولکنسن کا کہنا ہے کہ الیکٹورل کمشن کی سربراہ کلیئر بیسٹ کا نکتہ نظر یہی ہے کہ ان کا ادارہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابات میں ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی غیر ملکی کوششوں کو روک نہیں سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...