اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ریٹائر ملازمین کو دیگر سرکاری اداروںکے ملازمین کی طرح پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے عدالتی فیصلہ کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواست نمٹا تے ہوئے پی ٹی سی ایل اور در خواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی معروضات ہائی کورٹ میں پیش کریں۔،جب اس حوالے سے درخواستیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں تو وہاں جا کر موقف پیش کئے جائیں جبکہ عدالت نے کیس میں دائر توہین عدالت کی درخواستوں کو برقرار رکھا ہے۔
درخواست نمٹا دی