چیف منسٹر ویمن گولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ : پنجاب کلر، وائٹس، یو ڈبلیو ایچ اے کی ٹیمیں کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پانچواں چیف منسٹر ویمن گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پنجاب کلر، پنجاب وائٹس اور یو ڈبلیو ایچ اے نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے چیف منسٹر پنجاب گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پنجاب کلر، پنجاب وائٹس، سندھ، خیبر پی کے، بلوچستان، اسلام آباد اور یونائٹیڈ ویمن ہاکی اکیڈمی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز تین میچ کھیلے گئے۔ جس میں پنجاب کلر نے خیبر پی کے کو پانچ ایک سے مات دی۔ دوسرا میچ یونائٹیڈ ویمن ہاکی اکیڈمی اور اسلام آباد ویمن ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں یونائٹیڈ ویمن ہاکی اکیڈمی نے چھ صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ حال میں پاکستان انڈر 18 ٹیم نے دورہ آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...