روم(سپورٹس ڈیسک) روسی ٹینس سٹار کو مسلسل تیسرے ٹورنامنٹ میں ناکامی کا سامنا ہے۔ ماریا شراپوا کو اٹالین اوپن کے اہم میچ میںزخمی ہو کر میچ اور ٹورنامنٹ دونوں سے دستبردار ہونا پڑا۔ اس کے ساتھ شراپوا کی ومبلڈن اوپن تک ڈائریکٹ رسائی بھی ناممکن ہو گئی ہے۔ دوسری طرف پیرس میں رواں ماہ شروع ہونے والے فرانس اوپن کے آفیشلز نے ماریا شراپوا کو وائلڈ کارڈ انٹری دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔