کلب چیمپئن شپ : پی سی بی نے کھجور سے ”جدید پویلین“ قائم کر دی

لاہور( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں کھلاڑی اور آفیشلز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ پی سی بی نے منصوبے کیلئے 6 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کر رکھا ہے لیکن کوئٹہ میں جاری چیمپئن شپ کے مقابلوں میں کھلاڑی کھجور سے بنی " جدید پویلین" میں بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ میچ آفیشلز کے لئے بیٹھنے کے لئے بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔ امپائر سیوریج کے پائپوں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...