اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الاٹ کرنے سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا، فیصلے میں کہا گےا ہے کہ نئے ٹور آپریٹرز کو پہلے آ¶ اور پہلے پا¶ کی بنیاد پر کوٹہ فراہم کیا جائے،ٹور آپریٹر کو تجربے کے ساتھ ساتھ مالی طور پر مستحکم بھی ہونا چاہئے، معیار پر پورا اترنے والے ٹور آپریٹرز کی حوصلہ افزائی کی جائے، تمام عمل کے اندر شفافیت کو یقینی بنایا جائے، مارکیٹ میں مقابلے کی فضا بننے سے عازمین کو مزید سہولیات فراہم ہونگی، حکومت حج پالیسی کا از سر نو جائزہ لے،نئی حج پالیسی مرتب کرنے کیلئے سیکریٹری مذہبی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے، مسابقتی کمشن، وزارت خارجہ، قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل کا ایک ایک نمائیندہ کمیٹی میں شامل ہو، کمیٹی نئی آنے والی درخواستوں کا جائزہ بھی لیکر فیصلہ کرے،عدالت نے وفاقی وزیر مذہبی امور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 30 دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ دریں اثناءاسی بنچ نے قافلہ ابو داود حج ٹور کمپنی کی درخواست کی سماعت کے بعدعدالت نے حکم جاری کےا ہے کہ وزارت مذہبی امور کو میرٹ اور شفافیت کی بنیادوں پر حج اور ٹور آپریٹرز کی رجسٹریشن کرے۔ ٹور آپریٹرز کے وکیل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی 2012 کی پالیسی کے مطابق 2027 کمپنیوں کو رجسٹرد کیا گیا،2012 کی فہرست میں کمپنیوں کی تعداد 2033 کر دی گئی، چھ کمپنیوں کا اندراج بیک ڈور سے کیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وزارت میرٹ کے مطابق کوٹہ فراہم کرے،کسی سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے، میرٹ،شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کوٹہ فراہم کیا جائے، بعدازاں عدالت نے مذکورہ حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادےا۔
نئے ٹورآپریٹرز کو پہلے آ¶ پہلے پا¶ کی بنیاد پر حج کوٹہ دیا جائے‘ سپریم کورٹ
May 18, 2017