فرینچ ٹینس اوپن ، ماریا شیراپووا کو وائلڈ کارڈ انٹری دینے سے انکار

May 18, 2017

پیرس (آئی این پی)ٹینس کے ٹورنامنٹ فرینچ اوپن کی انتظامیہ نے دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ماریا شیراپووا کو ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب وہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔روس سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ ماریا شیراپووا کم ترین عالمی درجہ بندی پر ہونے کے باعث اس ٹورنامنٹ میں براہ راست انٹری حاصل نہیں کر پائی تھیں جس کی وجہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے جرم میں ان پر لگنے والی 15 ماہ کی پابندی تھی۔فرینچ ٹینس فیڈریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’انجری کے بعد واپسی کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے تو وائلڈ کارڈ انٹری ہے لیکن ڈوپنگ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد آنے والوں کے لیے وائلڈ کارڈ نہیں۔خیال رہے کہ ٹینس کے فرینچ اوپن مقابلوں کا آغاز 28 مئی سے ہو رہا ہے۔ماریا شیراپووا کو توقع تھی کہ انھیں یا تو مین ایونٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری دی جائِ گی یا پھر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے۔تاہم فرینچ ٹینس فیڈریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’میں ماریا شیراپووا سے معذرت خواہ ہوں اور ان کے مداحوں سے بھی معذرت چاہتا ہوں،ان کے مداحوں کو افسوس ہوگا، ماریا شیراپووا کو بھی افسوس ہوا ہوگا، لیکن یہ میری ذمہ داری ہے، کھیلے جانے والے تمام میچز کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا اور ان کے نتائج پر شکوک نہ پیدا ہونے دینا میرا مشن ہے۔

مزیدخبریں