معاشرے کی اصلاح مےں مےڈےا کا کلےدی کردار ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت ) معاشرے کی اصلاح مےں مےڈےا کا کلےدی کردار ہے جسے کسی صورت بھی فراموش نہےں کےا جا سکتا اور بچےچونکہ ہمارے ملک کا حساس حصہ ہےں تو ان کوبھرپور توجہ دےنا ہماری ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بچوں کے تحفظ کےلئے بل پےش کئے ہےں اور بچوں کی فلاح و بہبود کےلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار وزےر کےڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی آر اےم کے زےر اہتمام مےڈےاکے نما ئندوں کو بچوں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجا گر کر نے پر خراج تحسےن پےش کر نے کی تقرےب مےں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، چائلڈ رائٹس موومنٹ (سی آر اےم)کے زےر اہتمام ”بچوں کے حقوق کے تحفظ مےں مےڈےا کا کردار“کے عنوان سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل مےں اےک تقرےب کا انعقاد کےا گےا ، ےوگڈ کے چےف اےگزےکٹو سےد اشتےاق الحسن گےلانی ، سی آر اےم کی کوآرڈےنےٹر الےشبہ ےوسف ،اے ڈی اےف سے نازےہ راجہ ،پلان انٹرنےشنل کے صفدر رضا نے خطاب کیا،تقرےب کے دوران بچوں کے حوالے سے رپورٹنگ کرنے والے مےڈےا کے نمائندوں مےں شےلڈ اور سرٹےفکےٹ تقسےم کئے گئے ان مےں جوائے جوزف،اکرم جنےد ، وقار گےلانی اور دےگر صحافی شامل ہےں،چےئرمےن (اےن سی اےس ڈبلےو)ڈاکٹر شفےق ندےم ملک نے کہا کہ سرکاری ادارے بچوں کے مسائل سے با خوبی آگاہ ہےں اور بچوں کے تحفظ کےلئے اپنا کلےدی کردار ادا کر رہے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن