ایف بی آر کے لئے 2ارب 58کروڑ کے فنڈز منظور

May 18, 2018

کراچی (کامرس ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اگلے مالی سال 2018-19کے اخراجات کے لئے وفاقی وزارت خزانہ سے 2ارب58کروڑ روپے کافنڈ منظورکراکے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ فنڈز کی مانگ ‘ ایف بی آر‘ کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹس نے ارسال کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ایف بی آر کے لئے ریونیو ڈویژن کی جانب سے بھیجی گئی 3کروڑ78لاکھ روپے کی اضافی مانگ بھی منظور کرلی ہے ۔

مزیدخبریں