رمضان المبارک میںفراہمی و نکاسی کی حکمت عملی تیار

`

کراچی (اسٹاف رپو رٹر )واٹربورڈ نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے بہتر انتظامات کیلئے حکمت عملی تیارکرلی ہے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے آپریشنل اور فیلڈ اسٹاف کو اپنے علاقوں میں دستیاب پانی کی فراہمی ممکن بنانے اور فراہمی ونکاسی آب کے ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے،ماہ صیام کے دوران شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے واٹربورڈ کی تنصیبات خصوصاً پمپنگ اسٹیشن کے علاوہ سیورکلینگ جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں تیار رکھنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں ، ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے ادارے کے افسران و انجینئرز کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ سلیم احمد ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان سمیت تمام سپرنٹنڈنگ انجینئر ز،ایگزیکٹیو انجینئرز نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ ماہ مبارک کے دوران شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن