ورکنگ باﺅنڈری : بھارتی فورسز کی سحری کیلئے اٹھنے والے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری بچے سمیت تین زخمی

چک امرو ( نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری‘ ایک بچہ سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باﺅنڈری پر اس وقت فائرنگ اورمارٹر شیلنگ شروع کر دی جب لوگ سحری کے لئے اٹھے تھے۔ بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ روز بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باﺅنڈری کے دیہات ٹمبر چک‘ سکھوچک‘ سکمال تغل پور‘سانبلی بھوپالپور سیکٹر کو نشانہ بنایا۔بھارتی فائرنگ سے سکھوچک کے دو رہائشی فیض احمد ابیال کا عدیم اور وقاص شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے سحری کے وقت نقل مکانی کی۔ شہریوں نے بتایا کہ وہ صرف اپنے بچوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں خود وہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سینہ سپر ہیں ۔چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ بھارت کی جانب سے پھینکا جانے والا ایک گولہ پھٹ نہ سکا ۔ روزہ داروں نے پانی پی کرروزہ رکھا ۔ فائرنگ سے درجنوں مویشی بھی زخمی ہوئے۔
بھارتی فائرنگ

ای پیپر دی نیشن