کوئی جوان شہید ہو تو لگتا ہے جسم کا حصہ جدا ہو گیا‘ رات مشکل سے گزرتی ہے : آرمی چیف

وہاڑی‘کوئٹہ‘نوشہرہ‘لاہور (نامہ نگار‘ایجنسیاں‘نوائے وقت رپورٹ‘خصوصی نامہ نگار‘خبر نگار) کوئٹہ کے علاقے علی الماس میں بدھ کی رات فورسز کے آپریشن کے دوران زخمی حوالدار نثار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے جس کے بعد آپریشن میں شہدا کی تعداد 2ہو گئی جبکہ کرنل راجہ سہیل عابد عباسی کو اسلام آباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں ان کی میت آبائی گاﺅں میں لائی گئی۔ اسلام آباد میں نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بھی شرکت کی۔ کوئٹہ آپریشن کا زخمی حوالدار ثناءاللہ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ شہید کرنل سہیل کا جسد خاکی بذریعہ جہاز ٹھینگی ایئر بیس پر لایا گیا جہاں سے اسے ان کے گاﺅں 91/WB لایا گیا۔ نماز جنازہ میں بریگیڈیئر جواد احمد ذکائ، بریگیڈئیر شہزاد احمد، کرنل اشفاق،کرنل ساجد، کرنل عابد، کرنل کامران مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ، مرکزی نائب صدر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ و ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، ڈی سی علی اکبر بھٹی، ڈی پی او عمر سعید ملک، پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ، صوبائی نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری طاہرانور واہلہ، اے سی سید آصف حسین شاہ، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں محمد اظہر، ڈی او انفراسٹرکچرمحمد منظور احمد، چیئرمین زاہد اقبال چوہدری، کے علاوہ مرحوم کے والد عابد حسین عباسی نمبردارسمیت شہید کے صاحبزادے اور بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ شہید کرنل سہیل عابد چیئرمین راجہ فدا حسین کے بھانجے اور داماد تھے۔ کرنل سہیل عابد نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑے ہیں کرنل سہیل عابد شہید کے خاندان میں ملک و قوم کی خاطر یہ تیسری شہادت دی ہے اس سے قبل انکے دادا صوبیدار میجر راجا احمد حسین عباسی نے جنگ عظیم دوم میں مصر میں شہادت حاصل کی تھی ان کے چچا کیپٹن ظفر اقبال عباسی نے 1949میں کشمیر کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا اور حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ جرات کا اعزاز حاصل کیا۔ کیپٹن ظفر اقبال کے نام پر حکومت پاکستان نے وہاڑی کے قریبی ریلوے سٹیشن کا نام ظفر اقبال ریلوے سٹیشن سے منسوب کررکھا ہے کیپٹن ظفر اقبال شہید ستارہ جرات حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی شہید ہیں۔ کرنل سہیل عابد شہید کے والد راجہ عابد حسین عباسی نمبردار نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کی قربانی پیش کی ہے جس پر مجھے اور میرے خاندان کو فخر ہے جبکہ شہید کے بھائی راجہ شہزاد حسین کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو ہمیں اپنےٍ بھائی کی شہادت پر فخر ہے اور دوسری طرف اسکی جوانی کی حالت میں ہم سے جدائی پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان‘ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق‘ سابق صدر آصف زرداری‘ بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید اور امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے شہید کرنش سہید عابد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہے کہ کرنل سہیل عابد شہید کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کرنل سہیل عابد جیسے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جب بھی میرا کوئی جوان شہید ہوتا ہے لگتا ہے میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیا، وہ رات گزارنا میرے لئے بہت مشکل ہوتی ہے، ہم وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی کیلئے پرعزم ہیں۔
نوشہرہ دھماکہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...