پاکستان سپر لیگ کا ٰآڈٹ شروع‘ آڈیٹر جنرل نے ریکارڈ مانگ لیا

May 18, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ شروع کردیا گیا جبکہ آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کامطالبہ کیاتھا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پی ایس ایل کا آڈٹ شروع ہوا آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ایس ایل کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیاہے، پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے دو ایڈیشن کا آڈٹ ہوگا۔واضح رہے کہ سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ وقت سے پہلے فروخت ہورہے ہیں، بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہیں، جس سے پی سی بی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ ٹکٹ فروخت کرنے کیلئے پاکستانی کمپنیوں اور بورڈ کو خود ٹکٹ فروخت کرنا چاہئے تھے۔یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی پیش کردہ آڈٹ رپورٹ کو مسترد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں