ماریشس کی ویٹرنز فٹبال ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی: میاں رضوان

May 18, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ماڈل ٹاو¿ن فٹبال اکیڈمی کے صدرمیاں رضوان نے کہا کہ فٹبال کےساتھ ساتھ پاکستان اور ماریشس کے درمیان دوستانہ تعلقات بھی مضبوط ہو ئے ہیں، ماریشس کی ویٹرنز فٹبال ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
ماریشس کا دس روزہ کامیاب دورہ کرنے کے بعد واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میان رضوان نے کہا کہ انہوں نے دس روزہ دورہ میں تین میچ کھیلے جس میں ایک جیتا ، ایک برابررہا اور ایک میچ میں انہیں شکست ہوئی۔ ماڈل ٹاو¿ن فٹبال اکیڈمی ویٹرنز کے دورہ ماریشس میں انہیںبہترین میزبانی میسر آئی جبکہ ماریشس کے صدر، وزیر اعظم اور وزیرکھیل کے ساتھ ملاقات میں فٹبال کے باہمی منصوبوں پر بات چیت ہو ئی جس کے نتیجہ میں ماڈل ٹاو¿ن اکیڈمی اپنی برانچ ماریشس میں بھی کھولے گی۔ میاں رضوان نے دورہ کو ممکن بنانے کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر اور پاکستان میںماریشس کے ہائی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ میاں رضوان نے مزید بتایا کہ ماریشس کی ٹیم کی آمد کی صورت میں لاہور، اسلام آباد میں میچ کرائیں گے جبکہ ان کے ساتھ فٹبال کے فروغ کے ایم او یو بھی سائن کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں رضوان نے بتایا کہ وہ اکیڈمی کی ٹیم لے کر دبئی اور آسٹریلیا کے بھے دورے کریںگے۔

مزیدخبریں