دہشت گردی کیخلاف حتمی جنگ جیتناابھی باقی ، عوام کوسکیورٹی اداروں پرفخر ہے :احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں‘ ایک دشمن نے مجھ پر گولی چلائی ‘ اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے بربادی کے مناظر دیکھے ،صبر کا پیمانہ لبریز ہوا۔ دہشت گردوں نے ہمارے ملک کو خون میں نہلایا۔ ایک دشمن نے مجھ پر گولی چلائی۔ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں۔ عوام کو اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ جیتنا ابھی باقی ہے۔ چھ مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر گولی چلائی تھی۔ دہشت گردوں نے ہمارے مستقبل کو نشانہ بنایا۔ اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن